ہاکی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا، ہاکی فیڈریشن بے ضابطگیوں کی ذمے دار قرار
Web Desk
19 February 2026
پاکستان ہاکی ٹیم کے دورہ آسٹریلیامیں بے ضابطگیوں اورکھلاڑیوں سے ناروا سلوک کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصوروار قراردے دیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈکی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم آفس بھیج دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ آسٹریلیا میں رہائشی انتظامات میں مبینہ بدانتظامی سامنے آئی ہے، پاکستان ہاکی ٹیم کو 2 فروری کو لاہور سے روانہ ہونا تھا اور4فروری کو ہوبارٹ پہنچنا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی جانب سے ویزا درخواستوں میں تاخیر اور غلطیوں سے شیڈول پرواز منسوخ کی گئی، نئےٹکٹس بنوانے پر2کروڑ 71 لاکھ روپےکا اضافی خرچ پی ایس بی نے برداشت کیا۔ ویزا پراسیس پر مزید 97 لاکھ روپےکا اضافی مالی بوجھ بھی پی ایس بی کو اٹھانا پڑا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کی رہائش کے لیے 49 ہزار 280 آسٹریلوی ڈالرپاکستان ہاکی فیڈریشن کوپیشگی جاری کیےگئے، آسٹریلیا میں 12 ڈبل، 2 سنگل کمروں کی بکنگ کے لیے رقم فراہم کی گئی لیکن ٹیم کا ڈبل ٹری بائی ہلٹن ہوٹل میں قیام نہیں ہوا جس کےلیے پیشگی ادائیگی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو یومیہ 115امریکی ڈالر فی کس الاؤنس بھی جاری کیا گیا، دیگر اخراجات کے لیےتقریباً 3ہزار امریکی ڈالر بھی فراہم کیےگئے، پاکستان ہاکی ٹیم 5 فروری کو روانہ ہوئی اور 7 فروری کو ہوبارٹ پہنچی، 6 سے 14 فروری کے دوران ٹیم کے لیے متبادل رہائش کا انتظام کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پی ایچ ایف نے قومی ٹیم کی اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی
17 October 2026
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
17 October 2026
پی ایچ ایف نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی نوید سنا دی
17 October 2026
پی ایچ ایف نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی نوید سنا دی
17 October 2026
ورلڈ کپ 2027 کیلئے پاکستان کا کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہوا ہے: فخر زمان
16 October 2026
انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی
16 October 2026
فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے فیفا کونسل سے معافی مانگ لی
16 October 2026
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026