کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
Web Desk
17 October 2026
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ “مولانا کہتے تھے کہ ان کے بغیر نہ کوئی حکومت بنتی ہے اور نہ چلتی ہے، لیکن میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کے بغیر خیبر پختونخوا کی حکومت بنی بھی ہے اور چلے گی بھی۔”
پشاور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی گزشتہ روز کی تقریر سے انہیں شدید مایوسی ہوئی کیونکہ ایک سینئر سیاستدان سے ایسے مؤقف کی توقع نہیں تھی۔ انہوں نے صوبے میں گورنر راج کی مخالفت پر مولانا کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر صوبائی حکومت امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور مولانا خود اپنے علاقے میں آزادانہ گھوم پھر نہیں سکتے، تو پھر اس پر خاموشی اختیار کرنا سمجھ سے باہر ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے سابقہ دورِ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کے پی کے کی سابقہ حکومت کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کابل اور قندھار سے آتے تھے، جبکہ مفرور عناصر سرحد پار سے بیٹھ کر حالات خراب کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لکی مروت، بنوں اور ٹانک سمیت پورے صوبے کے معدنی وسائل کو مقامی اور غير ملکی کمپنیوں کی مشترکہ سرمایہ کاری سے بروئے کار لانا ہوگا اور صوبے میں امن و امان کے قیام پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
17 October 2026
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
17 October 2026
ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم
17 October 2026
او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش
17 October 2026
خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران
17 October 2026
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے
17 October 2026
خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف
17 October 2026
خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ
17 October 2026