LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پی ایچ ایف نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی نوید سنا دی

Web Desk

17 October 2026

پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی جانب ایک اور بڑی پیش رفت کرتے ہوئے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم فروری 2027 میں پاکستان کا مکمل دورہ کرے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان پرجوش ہاکی سیریز 8 سے 21 فروری 2027 تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے اس اہم پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کا یہ دورہ پاکستان میں عالمی ہاکی کے دروازے مکمل طور پر کھولنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کینیڈین ہاکی ٹیم کی آمد کا پرجوش خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی میزبانی اور سکیورٹی کے لیے بہترین اور مثالی انتظامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے نہ صرف پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ ملک میں عالمی مقابلے باقاعدگی سے انعقاد پذیر کرنے کی کوششیں بھی رنگ لائیں گی۔