LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سوئس حکومت کے تعاون کے خواہاں ہیں: گورنر پنجاب

Web Desk

17 October 2026

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر آلودگی میں کم ترین حصے کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو رہا ہے اور اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے سوئس حکومت کے تعاون کا خواہاں ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر سٹیفن رے سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب اور زراعت کو درپیش نقصانات کا سامنا ہے، لہٰذا سائنسدانوں اور طلبہ کے تبادلے کے پروگرامز (Exchange Programs) سے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ گورنر پنجاب نے سوئس کمپنیوں کو پاکستان کے آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ اس موقع پر سوئس سفیر نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے تجارت، تکنیکی شعبوں اور طلبہ کے وفود کے تبادلوں کے ذریعے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔