LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ مودی کی بدترین پالیسیوں کیخلاف بھارتی نوجوانوں کی آواز بیرون ملک بھی پہنچ گئی اسلام آباد میں بنگلہ دیشی ثقافتی شام کا انعقاد، بنگالی موسیقی اور رقص توجہ کا مرکز رہے بابوسر ٹاپ روڈ تین روزہ بندش کے بعد ٹریفک کے لیے بحال بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کا نوٹم جاری سان فرانسیسکو میں پاک امریکا ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد، ٹیکنالوجی تعاون پر اتفاق اسحاق ڈار کی تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کرنے کی ہدایت خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ پہلے ہو جانا چاہیے تھا: نواز شریف تائدہ سیکٹر اور اطراف میں افغان طالبان کی فائرنگ، پاک فوج کی کارروائی میں متعدد ہلاک فش پراڈکٹس کی برآمدات 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں: وفاقی وزیر بحری امور ای سی او وزرائے کونسل اجلاس، اسحاق ڈار کی بروقت انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ایم ڈی کیٹ کے تمام سوالیہ پرچے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی

Web Desk

17 October 2026

افغانستان، بنگلہ دیش اور زمبابوے کی قومی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ملکی ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) سیریز کا باقاعدہ آغاز آج سے متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے۔

سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ افغانستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز 19 اکتوبر کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایونٹ کے گروپ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو بہترین ٹیمیں 23 اکتوبر کو فائنل معرکے میں مدمقابل آئیں گی۔

تین ملکی سیریز میں افغانستان کی قیادت تجربہ کار بلے باز رحمت شاہ، بنگلہ دیش کی لٹن داس اور زمبابوے کی قیادت سٹار آل راؤنڈر سکندر رضا کر رہے ہیں۔ سیریز کے تمام ڈے نائٹ میچز ابوظبی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جو مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوں گے۔ تینوں ممالک کی کرکٹ ٹیمیں اس سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔