ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم
Web Desk
17 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ملک بھر میں کھیلوں کی بحالی اور ترقی کے لیے تمام تر وسائل فراہم کرے گی اور ہر علاقے کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز یکساں مواقع دیئے جائیں گے۔
اسلام آباد میں سپورٹس انیشی ایٹو اور جدید سہولیات کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ نوجوان صلاحیتیں موجود ہیں، لیکن مناسب سرپرستی اور مواقع نہ ملنے کی وجہ سے کثیر تعداد میں ٹیلنٹ ضائع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیہی اور دور دراز علاقوں، بالخصوص بلوچستان، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے کھلاڑیوں کو قومی اور بین الاقوامی دھارے میں لانے کے لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام وضع کیا جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کھیل نہ صرف نوجوانوں میں نظم و ضبط اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر ملک کا سرفخر سے بلند کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ انہوں نے کھیلوں کی فیڈریشنز کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی مداخلت سے پاک ہو کر کام کریں اور نئے ٹیلنٹ کو تلاش کر کے انہیں جدید ترین تربیت فراہم کریں۔
متعلقہ عنوانات
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد
17 October 2026
لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
17 October 2026
او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش
17 October 2026
خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران
17 October 2026
کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی
17 October 2026
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے
17 October 2026
خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف
17 October 2026
خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ
17 October 2026