پی ایچ ایف نے قومی ٹیم کی اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کردی
Web Desk
17 October 2026
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے ملائیشیا میں منعقد ہونے والے معروف عالمی ایونٹ سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی سینئر ہاکی ٹیم کی شرکت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کے مطابق پاکستان نے ملائیشیا کی جانب سے دی گئی دعوت کو باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے، جس کے تحت قومی ٹیم نومبر میں اس اہم بین الاقوامی ایونٹ میں ایکشن میں نظر آئے گی۔ محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ عالمی سطح کے مقابلوں میں باقاعدگی سے شرکت کرنے سے قومی کھلاڑیوں کو اعلیٰ درجے کا انٹرنیشنل ایکسپوژر اور تجربہ حاصل ہوگا جو پاکستان ہاکی کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس حوالے سے پی ایچ ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں مزید بتایا کہ پاکستان انڈر 21 جونیئر ہاکی ٹیم پہلے ہی سلطان آف جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ چکی ہے۔ فیڈریشن کے مطابق جونیئر اور سینئر دونوں سطحوں پر عالمی ٹورنامنٹس میں شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو پرکھنے اور پیش کرنے کا بھرپور موقع ملے گا۔
متعلقہ عنوانات
رضوان کی واپسی: پی سی بی کی اجازت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھلیں گے
17 October 2026
سلطان آف جوہر کپ میں پاکستان کی فاتحانہ انٹری، چین کو 8-3 سے شکست
17 October 2026
ون ڈے ٹرائی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، تینوں کپتانوں کا فوٹو شوٹ
17 October 2026
مصباح الحق نیپال پریمیئر لیگ کی ٹیم سودرپسچم رائیلز کے ہیڈ کوچ مقرر
17 October 2026
افغانستان، بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان سہ ملکی سیریز آج سے شروع ہوگی
17 October 2026
پی ایچ ایف نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی نوید سنا دی
17 October 2026
پی ایچ ایف نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی نوید سنا دی
17 October 2026
ورلڈ کپ 2027 کیلئے پاکستان کا کمبی نیشن بہت اچھا بنا ہوا ہے: فخر زمان
16 October 2026