صحت کا نظام تباہی کی دہلیز پر، پی ایم اے نے قومی طبی ایمرجنسی کا مطالبہ کر دیا
Web Desk
12 February 2026
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (PMA) نے ملک کے موجودہ صحت کے نظام کو قومی طبی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ نظامِ صحت تیزی سے تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ بیان PMA ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران کیا گیا، جس میں رہنماؤں نے کہا کہ یہ بریفنگ معمولی پالیسی بحث کے لیے نہیں بلکہ فوری قومی اقدامات کے لیے بلائی گئی ہے۔
پی ایم اے کے مطابق پاکستان کی آبادی 25 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے، مگر صحت پر سرکاری اخراجات جی ڈی پی کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔ عالمی معیار کے مطابق، پاکستان میں 2500 مریضوں پر صرف ایک نرس دستیاب ہے۔
مقررین نے بتایا کہ سال 2025 تک تین ہزار سے زائد اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک چھوڑ چکے ہیں۔ دیہی علاقوں میں 45 فیصد بنیادی مراکز صحت غیر فعال ہیں، جبکہ بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو ایمرجنسی وارڈز میں تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
پی ایم اے نے مزید کہا کہ بڑے شہروں کے اسپتالوں میں داخل ہونے والے 40 فیصد مریض آلودہ پانی کے باعث بیمار ہوتے ہیں، پولیو اور ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ جیسے امراض دوبارہ ظاہر ہو رہے ہیں۔ ملک میں 3 کروڑ 40 لاکھ افراد ذیابیطس کے شکار ہیں اور ایشیا میں چھاتی کے کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 501 تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہر روز 675 نوزائیدہ بچے اور 27 مائیں ناقابل علاج وجوہات کے باعث انتقال کر جاتی ہیں۔
ادویات کی قیمتوں کے آزاد کرنے کے بعد بلڈ پریشر، شوگر اور دمہ کی ادویات کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ انسولین سمیت 80 ضروری ادویات کی شدید قلت ہے اور ڈریپ مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہا۔
پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ صحت کے بجٹ کو جی ڈی پی کے کم از کم تین فیصد تک بڑھایا جائے، جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں منجمد کی جائیں، ہیلتھ کیئر ورکرز پر تشدد کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے، صاف پانی کی فراہمی کو قومی ترجیح بنایا جائے، اور پی ایم ڈی سی کو شفاف ادارہ بنایا جائے۔
متعلقہ عنوانات
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
7 August 2026
میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں
7 August 2026
براڈ پیک حادثہ، 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد منتقل
7 August 2026
صدر سپریم کورٹ بار کا نیا بیان: نئے صوبوں کے قیام کی بھرپور حمایت
7 August 2026
مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت
7 August 2026
خون میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی دل کے شدید دورے کے خطرے سے منسلک، نئی تحقیق
7 August 2026
پاکستان، سعودیہ، ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع
7 August 2026
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کیلئے خصوصی دعائیں
7 August 2026