LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری خلیجی ممالک دیکھ چکے امریکی نام نہاد سکیورٹی چھتری کتنی مؤثر ہے: ایران ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کا ایس ایم ایز کیلئے قرضوں کا حجم 2028 تک 2.2 ٹریلین روپے کرنے کا حکم خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع صدر زرداری کی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور ترکی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ایمرجنسی کا نفاذ تحریک انصاف کی ضد اور عدم تعاون کا نتیجہ ہے: طارق فضل چودھری وزیر خزانہ کی سربراہ ای ایس سی اے پی سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر گفتگو پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1964 پوائنٹس گر گیا 11 اکتوبر جمہوریت کا سیاہ ترین دن، کے پی کے عوام ایمرجنسی اور گورنر راج کو مسترد کرتے ہیں: بیرسٹر گوہر علی خان ہمارا واسطہ آئین شکنوں سے ہے، حالات بلوچستان میں خراب ہیں تو وہاں ایمرجنسی لگائیں: علامہ راجہ ناصر عباس دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی

براڈ پیک حادثہ، 5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد منتقل

Web Desk

7 August 2026

گلگت بلتستان میں واقع دنیا کی بارہویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (Broad Peak) پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے کے بعد جاری ریسکیو آپریشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز پاک فوج کے ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز اور زمینی سرچ ٹیموں کے مشترکہ آپریشن کے دوران برآمد کی جانے والی 05 غیر ملکی کوہ پیماؤں کی میتوں کو سکردو سے بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 31 جولائی 2026 کو براڈ پیک پر شدید برفانی تودہ (Avalanche) گرنے کے باعث 10 غیر ملکی کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، جس کے بعد وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پہنچائے جانے کے بعد ان میتوں کو ضابطے کی کارروائی کے تحت ان کے متعلقہ ممالک کے سفارت خانوں کے سپرد کیا جائے گا، جہاں سے انہیں ان کے آبائی وطن روانہ کیا جائے گا۔ پاک فوج، سول انتظامیہ اور سفارتی حکام اس تمام مرحلے میں باہمی تعاون کے ساتھ امدادی کارروائیاں سرانجام دے رہے ہیں۔