LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات ایمرجنسی قابل مذمت، فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی آئی ایم ایف معاہدہ اور معاشی استحکام بڑی کامیابی؛ سعودی عرب کے خلاف جارحیت کا کوئی جواز نہیں: وزیراعظم شہباز شریف سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم وزیراعظم کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا

Web Desk

7 August 2026

لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی (LPG) مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر اضافی پریمیم کی وصولی کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کرتے ہوئے اس عمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لاہور ہائیکورٹ بار کے وکیل اور صدر لاہور ہائیکورٹ بار بابر مرتضیٰ خان کی آئینی درخواست پر سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 40 سے زائد ایل پی جی پیدا کرنے والی اور مارکیٹنگ کمپنیاں غیر قانونی طور پر اضافی پریمیم کے نام پر اضافی رقم وصول کر رہی ہیں، جس کا براہِ راست اضافی مالی بوجھ غریب اور عام صارفین پر پڑتا ہے اور وہ مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے شدید برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی بنیادی ضرورت ہے، اسے کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا اور شہریوں کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ عدالت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) اور تمام لائسنس ہولڈر ایل پی جی کمپنیوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کر لیا ہے اور آئندہ سماعت تک اضافی پریمیم کی وصولی پر پابندی کا حکم برقرار رکھا ہے۔