LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا

Web Desk

7 August 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ملتان میں منعقد ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے لیے تشکیل دیے گئے پینل میں 02 آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفریز اور 08 ممتاز امپائرز شامل کیے گئے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر علی نقوی اور کامران چودھری، جو کہ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کا حصہ ہیں، ایونٹ کے تمام میچز میں بطور میچ ریفری فرائض سرانجام دیں گے۔ امپائرنگ پینل میں آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائرز آصف یعقوب، فیصل آفریدی، ناصر حسین اور راشد ریاض وقار شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پی سی بی انٹرنیشنل پینل کے عبدالمقیت، سید امتیاز اقبال، طارق رشید اور ذوالفقار جان بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

پی سی بی کے شیڈول کے مطابق 07 لسٹ اے (List A) میچز پر مشتمل یہ اہم ایونٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں تمام ڈے اینڈ نائٹ میچز کا باضابطہ آغاز دوپہر 03:00 بجے سے ہوگا۔