تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک، 15 زخمی
Web Desk
7 August 2026
تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ایک اسکول کے اندر فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور متعدد طلبہ سمیت 07 افراد ہلاک جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا اور مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم اسی اسکول کا طالب علم تھا، جو صبح کے وقت اسکول کی عمارت میں چھپا ہوا تھا۔ اندھا دھند فائرنگ کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس، طبی عملے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی جنوبی تھائی لینڈ کے ضلع ہاٹ یائی کے ایک اسکول پر مسلح شخص کے حملے کے نتیجے میں 01 استاد ہلاک اور 01 طالب علم زخمی ہوا تھا، جس کے بعد حالیہ واقعے نے ملک بھر میں اسکولوں کی سیکیورٹی پر گہرے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ حکام کی جانب سے حملہ آور طالب علم کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے، تاہم تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
مالیاتی نظام میں ڈیجیٹل جدت اور اے آئی کا کردار کلیدی ہے: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد
7 August 2026
پی سی بی نے نیشنل چیمپئنز کپ کے میچ آفیشلز پینل کا اعلان کر دیا
7 August 2026
میں مذاکرات کی دعوتیں دے دے کر تھک گیا ہوں، اپوزیشن بات چیت چاہتی ہی نہیں
7 August 2026
چین نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں کو ہمسایہ ممالک کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
7 August 2026
مون سون کے بعد خستہ حال عمارتوں کا سروے کرایا جائے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت
7 August 2026
سائنسدانوں نے سورج کی سطح کی نئی حیرت انگیز تصاویر اور ویڈیوز جاری کر دیں
7 August 2026
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
7 August 2026
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
7 August 2026