LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وفاقی وزیر احسن اقبال کا یونیورسٹی آف الینوائے شکاگو کا دورہ، جناح میڈیکل کمپلیکس اور پی کے ایل آئی کے ساتھ طبی و تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال سندھ میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع، صوبائی کابینہ نے منظوری دے دی خاتون کی جان بچاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی نمازِ جنازہ ادا، فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، بیرسٹر گوہر سمیت کوئی بھی رہنما نہ مل سکا قیدِ تنہائی کے الزامات سنگین، نظر انداز نہیں کر سکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر تحریری حکم نامہ جاری امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی، وزیر اعظم چیئرمین اور آرمی چیف رکن مقرر پاکستان، کرغزستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور سٹریٹجک شراکت داری پر اتفاق شام میں فرانسیسی صدر کی قیام گاہ کے قریب دو دھماکے، 18 افراد زخمی وفاقی وزیرِ خزانہ کا بڑا اقدام؛ اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ‘ایس ایم ای فنانس ٹاسک فورس’ قائم چین: 325 ملین ڈالرز رشوت لینے پر سرکاری عہدیدار کو سزائے موت کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار حکومت پیٹرول پر لیوی کا بھتہ وصول کر رہی ہے، قیمت 225 روپے ہونی چاہیے؛ حافظ نعیم الرحمن ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے ایس ایم ایز کو قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے؛ وزیرِ اعظم معیشت مضبوط استحکام کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، جی ڈی پی 3.7 فیصد ریکارڈ؛ وزیرِ خزانہ

امریکا: گمشدہ انگوٹھی 44 برس بعد مل گئی

Web Desk

9 February 2026

مسیسپی: امریکا میں ایک شخص کو 44 برس بعد اپنی گمشدہ ہائی اسکول کی انگوٹھی واپس مل گئی۔

مسیسپی سے تعلق رکھنے والے ڈیریئن لیڈنر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ 1982 میں وہ پاس کرسچین ساحل پر ایک پارٹی میں گئے تھے جہاں ان کی پاس کرسچین ہائی اسکول کی کلاس رِنگ کھو گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انگوٹھی کو بہت تلاش کیا لیکن کامیاب نہ ہو سکے، حتیٰ کہ اسسٹنٹ پرنسپل کے ساتھ میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے بھی انگوٹھی تلاش کی گئی، لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ڈیریئن نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں فیس بک پر سیمی جیویل کا ایک پیغام موصول ہوا، جس میں بتایا گیا کہ وہ انگوٹھی دوبارہ ملی ہے۔ ڈیریئن نے کہا کہ جب انہیں یہ پیغام ملا تو وہ یقین نہیں کر پاۓ کہ 44 برس بعد انگوٹھی واپس مل گئی، اور وہ حیران تھے کہ انگوٹھی بالکل اسی جگہ سے ملی جہاں وہ کھوئی تھی۔