LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ آمد، خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت لاہور ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری، 2 نومبر سے 24 دسمبر تک بنچز مقدمات سنیں گے سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا

2026کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم: 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

Web Desk

8 February 2026

پاکستان میں 2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے چھٹے اور آخری روز ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (N-EOC) کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جا چکی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا میں تقریباً 71 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد، بلوچستان میں تقریباً 23 لاکھ 24 ہزار، اسلام آباد میں 4 لاکھ 55 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار اور آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جا چکی ہے۔

نیشنل ای او سی نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی ویکسینیشن کے لیے تعاون جاری رکھیں اور کسی بھی معلومات یا ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔

ماہرین صحت کے مطابق انسدادِ پولیو مہم سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے اہم پیشرفت ہوئی ہے اور یہ مہم ملک بھر میں بچوں کی صحت کی حفاظت کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔