سندھ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.4 ریکارڈ
Web Desk
26 October 2026
سندھ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 10 بج کر 46 منٹ پر آیا، جس کی گہرائی 16 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز سیہون سے 61 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا، جس کے جغرافیائی احداث 25.97 ڈگری شمالی عرض البلد اور 67.52 ڈگری مشرقی طول البلد ریکارڈ کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کے اہم کارندے میاں بیوی گرفتار
26 October 2026
فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
26 October 2026
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے
26 October 2026
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی
26 October 2026
الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ
26 October 2026
ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل، ٹرائل فوراً روکنے کی استدعا
26 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ
26 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے
26 October 2026