LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج اسرائیل کا انتخابات سے پہلے ایران پر حملے کا ارادہ نہیں: وزیر دفاع گورنر خیبر پختونخوا کی پشاور ماسٹر پلان کے 180 روزہ اہداف پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق ذوالفقار علی بھٹو کا بمبئی جائیدادوں پر 9 سالہ قانونی معرکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ آمد، خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت لاہور ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری، 2 نومبر سے 24 دسمبر تک بنچز مقدمات سنیں گے سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے

سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کردیا، شرح 12 فیصد مقرر

Web Desk

26 October 2026

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ 50 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ساڑھے 11 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق مشرقِ وسطیٰ اور ایران امریکہ کشیدگی کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل رہنے کے باعث مہنگائی اور بیرونی کھاتے پر دباؤ بڑھا ہے، جس کی بنا پر 10 میں سے 9 اراکین نے شرح سود میں اضافے کی حمایت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں 10.9 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر موصول ہوئیں اور سالانہ ترسیلات 45 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 33 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، تاہم درآمدی بل 71 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتا ہے۔ گورنر نے مزید کہا کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 3.5 سے 4.5 فیصد جبکہ مہنگائی کا ہدف 7 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ چاول، گنے اور مکئی کی بدولت زرعی شعبے کی کارکردگی میں بہتری دیکھی گئی ہے۔