LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت: دفترِ خارجہ فیلڈ مارشل کی تجویز پر ایران چار ملکی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے: اسماعیل بقائی سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کر گئے الیکشن کمیشن کا انتخابی عمل میں اے آئی کا باقاعدہ استعمال کرنے کا فیصلہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد پی ٹی آئی کا وفاق سے پہلا رابطہ مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام آج ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے شیخوپورہ: موٹروے پولیس کے 436 افسران کی 15ویں بنیادی پاسنگ آؤٹ پریڈ تین ملکی ٹورنامنٹ: انگلینڈ کیخلاف کامیابی پر محسن نقوی کی قومی ہیروز کو مبارکباد ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ دوبارہ فوجی تصادم کا خدشہ ظاہر کر دیا ٹرمپ کی اسرائیلی عوام سے جنگی مجرم نیتن یاہو کو ووٹ دینے کی اپیل پسند کی شادی کیلئے لڑکی 100 فٹ بلند ٹاور پر چڑھ گئی خلا میں بڑھتے کچرے سے نمٹنے کے لئے منصوبے پر کام شروع سعودی عرب اور یونان کا محفوظ بحری راستوں، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک کے اہم کارندے میاں بیوی گرفتار

Web Desk

26 October 2026

ڈی آئی جی ایسٹ زون اور ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر نیو سبزی منڈی چوکی پولیس نے چاکر ہوٹل کے قریب خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات سپلائی نیٹ ورک سے منسلک میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان علی رضا اور اس کی اہلیہ مریم سے برآمد شدہ بیگ میں 14 چپلوں میں مہارت سے چھپائی گئی منشیات ’تھرا‘ اور چرس کے دو پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کوئٹہ سے بسوں کے ذریعے منشیات کراچی منگوا کر وصول کرتے تھے اور بعد ازاں اسے آسٹریلیا میں مقیم مرکزی سرغنہ کو بھجواتے تھے جو منشیات کی فروخت کی رقم پاکستان منتقل کرتا تھا۔ پولیس نے کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔