پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز ہفتے سے، سلمان علی آغا قیادت کریں گے
Web Desk
6 February 2026
کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی مہم کا آغاز ہفتے سے کرے گی۔ پہلا میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کولمبو کے سنہالی سپورٹس کلب میں پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہوگا۔
اس بار ٹیم کی قیادت پہلی بار سلمان علی آغا کریں گے، جنہوں نے اب تک پاکستان کی 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کی ہے اور ان میچز میں سے 27 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایشیا کپ 2025 کے بعد پاکستان نے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 10 فتوحات حاصل کی ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے کولمبو میں دو بھرپور ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا اور کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ: “ہم ہر میچ میں بہترین کھیل پیش کر کے ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں”۔
پاکستان نے اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 51 میچز کھیل کر 30 جیت چکے ہیں اور 2009 میں یہ ٹورنامنٹ بھی جیت چکا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
ویمنز ایشیاء کپ سے قبل فوٹو سیشنز کے دوران کرکٹرز کی ڈانس پرفارمنس
27 August 2026
سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، ٹیم کا مفاد مقدم ہے: بابر اعظم
27 August 2026
مچل سٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے
27 August 2026
پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور کا فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان
27 August 2026
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026