LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug: افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ بی آر ٹی پشاور کیلئے مزید 27 نئی بسیں پہنچ گئیں بسنت کے 10 روزہ انعقاد کے خلاف درخواست مسترد انمول عرف پنکی مزید 2 مقدمات میں بری، عدالت کا رہائی کا حکم بنوں پولیس کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے جدید بلٹ پروف گاڑیاں فراہم ہماری ترقی صلاحیتوں کے مطابق محدود، کسی بھی ضلع کی کارکردگی اچھی نہیں: میاں عامر محمود پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی ایران جنگ: امریکی میزائل دفاعی ذخائر 2030 تک کمی برقرار رہنے کا خدشہ

آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ

Web Desk

15 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے اہم تجارتی و بحری گزرگاہ آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ایران کے خلاف جاری فوجی تنازع اور جنگ بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

امریکی ریاست ایریزونا کے شہر بل ہیڈ سٹی (Bullhead City) میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ شدید امریکی حملوں کے نتیجے میں ایران اپنی بحریہ، فضائیہ، ریڈار سسٹم اور فضائی دفاعی صلاحیتوں سے مکمل محروم ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت کی پہلی اور دوسری سطح ختم کی جا چکی ہے جبکہ تیسری سطح کے بھی نصف رہنما ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض شخصیات نے ان سے مزید حملے نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر انہوں نے عمل کیا۔

تاہم، امریکی صدر نے اشارہ دیا کہ ان شدید فوجی حملوں کے بعد تہران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کا عمل مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس تنازع کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، لیکن جنگ کے خاتمے کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ جائیں گی۔