LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی

Web Desk

15 October 2026

وفاقی آئینی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی اور تقرری کے خلاف دائر درخواست کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دیا ہے۔

چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد سہیل آفریدی اب وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز نہیں رہے، جس کے باعث یہ کیس اس وقت محض ایک نظریہ (اکیڈمک سوال) کی حد تک رہ گیا ہے۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ موجودہ سیاسی و آئینی پیش رفت کے بعد اس درخواست پر مزید کارروائی آگے نہیں بڑھائی جا سکتی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار شیر افضل مروت نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر آئندہ گورنر راج اور ایمرجنسی ختم ہوتی ہے تو سہیل آفریدی دوبارہ اپنے عہدے پر بحال ہو سکتے ہیں، اس لیے کیس ملتوی کیا جائے۔ اس پر جسٹس باقر نجفی اور چیف جسٹس نے قرار دیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا نفاذ الگ معاملات ہیں اور فی الوقت یہ ایک زِندہ ایشو نہیں ہے۔ عدالت نے شیر افضل مروت کو ہدایت کی کہ اگر مستقبل میں سہیل آفریدی بحال ہوتے ہیں تو وہ کیس کی بحالی کے لیے متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس درخواست میں علی امین گنڈاپور کے استعفے اور سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ کے طور پر تقرری کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور کی بحالی کی استدعا کی گئی تھی۔