LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی

Web Desk

15 October 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) کا آفیشل اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے دوبارہ مہلت دے دی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہر کے شہری غلام مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر متنازع مواد کی اشاعت کی آڑ میں اسے بلاک کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے انہیں ذاتی حیثیت میں طلب نہیں کیا تھا بلکہ محض تحریری جواب بھجوانے کی ہدایت کی تھی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے عدالت میں ابتدائی موٹو پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس ایکس اکاؤنٹ کو آن ریکارڈ کلیم (ملکیت ظاہر) نہیں کرتی، تاہم حالیہ ملکی حالات تبدیل ہو چکے ہیں جس کے باعث تفصیلی جواب داخل کرنے کے لیے کچھ وقت عنایت کیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کو وقت دیا جا رہا ہے، جو بھی موقف اختیار کرنا ہو تحریری طور پر جمع کروائیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر 2026 تک ملتوی کر دی۔