رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ
Web Desk
15 October 2026
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی معاشی سمت میں ایک بنیادی اور اہم تبدیلی آ چکی ہے، جس کے تحت ملک اب “امداد کی بجائے تجارت اور سرمایہ کاری” (Aid to Trade and Investment) کا ماڈل اپنا رہا ہے۔ حکومت عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوطرفہ تجارتی روابط کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
نیوز ایشیا چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان چین، امریکہ، خلیجی ممالک اور دیگر دیرینہ اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان کے لیے چین اور امریکہ کے ساتھ روابط ایک دوسرے کے متبادل نہیں بلکہ دونوں کے ساتھ بیک وقت متوازن اقتصادی تعلقات آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ چین پاکستان کا اہم ترین اسٹریٹجک اور اقتصادی partner ہے اور سی پیک (CPEC) کے دوسرے مرحلے میں موجودہ انفراسٹرکچر کے ذریعے معاشی فوائد، کاروباری مواقع، مشترکہ سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے پر کام جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا جبکہ یورپی یونین دوسرا بڑا تجارتی partner ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان کو 41 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر (Remittances) موصول ہوئی تھیں، جبکہ رواں مالی سال ان کا حجم 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ حکومت وسطی ایشیائی ریاستوں، خلیجی ممالک اور آسیان (ASEAN) بلاک سمیت تمام خطوں کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا
15 October 2026
بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی
15 October 2026
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی
15 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا
15 October 2026
بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی
15 October 2026
گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر
15 October 2026
میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے
15 October 2026
اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
15 October 2026