میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے
Web Desk
15 October 2026
کلاؤڈ کچن کمپنی کے کمسن تاجر میر رضا علی کے قتل کے کیس میں قائم کردہ عدالتی کمیشن کی جامع تحقیقاتی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔ رپورٹ اور اس کے ساتھ منسلک کورنگ لیٹر وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے نام ارسال کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکریٹری جاوید ابڑو نے عدالتی کمیشن کی جانب سے رپورٹ باقاعدہ وصول کی۔ ذرائع کے مطابق یہ تحقیقاتی رپورٹ کل چار والیومز (Volumes) پر مشتمل ہے، جس میں 5 لفافے کیس سے متعلق ریکارڈ پر لیے گئے اہم بیانات پر مشتمل ہیں، جبکہ دیگر 2 الگ لفافے بھی رپورٹ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ کمیشن کی جانب سے 15 سے زائد سماعتوں کے دوران 49 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔
رپورٹ موصول ہونے کے بعد اب سندھ حکومت تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کا جائز لے گی اور اسے پبلک کرنے یا اس کی روشنی میں اگلی قانونی کارروائی اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) کی تشکیل سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی
متعلقہ عنوانات
حوثی ملیشیا کے ایئرپورٹ حملوں پر سعودی التحالف کا بڑا ایکشن: 127 ذخیرہ گاہیں تباہ، حوثی صلاحیتیں ختم کرنے کا اعلان
16 October 2026
برین ڈرین کا بحران: گزشتہ 3 سالوں میں 18 لاکھ 71 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی بیرونِ ملک منتقل
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج غیر آئینی ہے، پرامن اور قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: محمود خان اچکزئی Slug:
16 October 2026
افغان طلبہ کا میڈیکل کالجوں سے اخراج کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ کی حکمِ امتناعی میں توسیع
16 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
16 October 2026
پی ٹی آئی مثبت کردار ادا کرے تو مذاکرات پر غور ہو سکتا ہے: رانا ثناء اللہ
16 October 2026
پنجاب اے آئی دور میں داخل جبکہ خیبرپختونخوا پتھر کے دور میں ہے: مریم نواز
16 October 2026
سید حیدر شاہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ
16 October 2026