LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی صدر مملکت اور وزیراعظم کا بصارت سے محروم افراد کے حقوق پر زور پی ٹی آئی دور میں خیبر پی کے دہشتگردی کی لپیٹ میں رہا: غیرملکی صحافی

پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق

Web Desk

15 October 2026

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دردناک حادثے کے نتیجے میں اسکول کی خستہ حال چھت اچانک زمین بوس ہو گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹیچر اور 17 معصوم بچے جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق یہ سانحہ دیر کالونی میں کالج روڈ پر واقع ایک اسکول میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال (LRH) محمد عاصم نے تصدیق کی کہ 17 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کی لاشوں کو ہسپتال لایا گیا ہے، جبکہ تمام جاں بحق بچوں کی عمریں 13 سال تک ہیں۔ ہسپتال میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور شدید زخمی بچوں کو ٹراما سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جن میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول کی عمارت کا ملبہ ہٹانے اور مزید بچوں یا عملے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ریسکیو ٹیموں کو تمام دستیاب وسائل کے ذریعے امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔