LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی

کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

Web Desk

15 October 2026

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں نافذ کیے گئے گورنر راج اور ایمرجنسی کو مارشل لاء سے بھی بدتر قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی اور بحران کے ذمہ دار خود حکمران اور ان کی ناقص پالیسیاں ہیں، نہ کہ خیبر پختونخوا کی منتخب حکومت یا سابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی۔

محمود خان اچکزئی نے تاریخی حوالوں اور ملکی معاشی و سیاسی تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی ہماری اپنی ضد اور انا کی وجہ سے پاکستان دو لخت ہوا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ خطے میں دہشت گردی کا بیج بویا گیا، جنگجوؤں کو تربیت دی گئی اور پرامن احتجاج کرنے والے شہریوں پر باڑہ اور دیگر علاقوں میں گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ اور اراکینِ اسمبلی کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا اور 8 فروری کے انتخابات کے نتائج کو تبدیل کر کے عوامی mandate پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

تاہم انہوں نے ملکی مفاد اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ایک بار پھر غیر مشروط مذاکرات کا روڈ میپ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آئین کی بالادستی، صوبائی روزگار و وسائل پر مقامی حق، اور یہ اصل اصول تسلیم کر لیا جائے کہ تمام طاقت کا سرچشمہ صرف پارلیمنٹ ہے، تو اپوزیشن کل سے ہی مذاکرات کی میز پر بیٹھنے اور جمہوریت کی بحالی کے لیے حکومت کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہے۔