LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

Web Desk

15 October 2026

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ‘آپریشن ردالفتنہ 3’ (Operation Radd-ul-Fitna 3) کے تحت بڑی اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے ایک طرف جہاں کالعدم ‘فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، وہیں دوسری جانب انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مستونگ کے علاقے پرنگ آباد میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر بروقت حملہ کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

اسی دوران، سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ساحلی و سرحدی علاقوں دشت اور تربت میں سرچ آپریشنز کے دوران انسانی اسمگلنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کیا۔ فورسز نے پاکستان کے راستے غیر قانونی طور پر ایران اور پھر آگے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی، انتہا پسندی اور انسانی اسمگلنگ کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے بلا تفریق تمام کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔