LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی برطانیہ: منشیات اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائی، خاتون سمیت 12 افراد کو 100 سال سے زائد قید کی سزا بیرسٹر گوہر کا عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اظہار لاتعلقی پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس نے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کردی جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا بانی پی ٹی آئی کا ‘ایکس’ اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیرسٹر گوہر کو جواب کے لیے مہلت دے دی گورنر راج غیر آئینی عمل ہے، عدالتیں سیاسی کیسز میں سیاسی فیصلے نہ کریں: بیرسٹر گوہر رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے: وزیر خزانہ میر رضا علی کیس: عدالتی کمیشن کی 4 والیوم پر مشتمل رپورٹ سندھ حکومت کے حوالے اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جاری جنگ جلد ختم ہوجائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار پشاور میں سکول کی چھت گرنے سے خاتون ٹیچر اور 17 بچے جاں بحق سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی گئی

پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان

Web Desk

15 October 2026

پشاور کی دیر کالونی میں پیش آنے والے اسکول حادثے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال (ایل آر ایچ) کے ترجمان نے ہنگامی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد مجموعی طور پر 53 افراد کو ایل آر ایچ اسپتال لایا گیا، جن میں سے 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 20 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے 26 بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں، جبکہ اسپتال میں لائے جانے والے 17 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے اور 3 زخمی افراد کی سرجری کی گئی ہے۔ ریسکیو اور طبی عملے کی جانب سے متاثرہ بچوں اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن طبی امداد اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔