ممتاز شاعر مظفر وارثی کو دنیا سے رخصت ہوئے 15برس بیت گئے
Web Desk
28 January 2026
ممتاز شاعر، نعت گو اور حمدیہ کلام کے معروف خالق مظفر وارثی کو دنیا سے رخصت ہوئے 15 برس بیت گئے۔ حمد ہو یا نعت، غزل ہو یا گیت، ہر صنف سخن میں انہوں نے اپنے فن کا لوہا منوایا اور ادبِ اسلامی کو ناقابلِ فراموش خدمات فراہم کیں۔
مظفر وارثی 23 دسمبر 1933ء کو میرٹھ میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام محمد مظفرالدین صدیقی تھا۔ قیامِ پاکستان کے بعد انہوں نے لاہور میں سکونت اختیار کی جہاں جلد ہی وہ ممتاز شعرا میں شمار ہونے لگے۔ ان کی لازوال نعتوں اور حمدوں نے انہیں بے پناہ شہرت دلائی، جن میں یارحمت اللعالمین، ورفعنالک ذکرک، تو کجا من کجا اور حمد کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے نمایاں ہیں۔
مظفر وارثی نے فلمی دنیا میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کے لکھے گیتوں نے عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کی، جن میں کیا کہوں اے دنیا والو کیا کہوں میں، مجھے چھوڑ کر اکیلا کہیں دور جانے والے اور یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو شامل ہیں۔
ان کی فنی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی سے نوازا، جبکہ انہیں فصیح الہند اور شرف الشعرا کے خطابات بھی عطا کیے گئے۔ مظفر وارثی 28 جنوری 2011ء کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
میرے پاس ’جن‘ ہے جو نقصان نہیں پہنچاتا بس موجودگی کا احساس دلاتا ہے، محسن گیلانی
1 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026
جیا علی کا والدہ کے انتقال پر اہم انکشاف، صدمہ قبول کرنے میں 4 دن لگے
1 September 2026
سہیل سمیر نے وائرل غیر اخلاقی ویڈیو پر مداحوں سے معذرت کرلی
1 September 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026