سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
Web Desk
22 October 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ اگرچہ دن کے آغاز پر مارکیٹ میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور کے ایس ای-100 انڈیکس 250 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 66 ہزار 180 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچا، تاہم ٹریڈنگ کے دوران فروخت کا شدید دباؤ بڑھنے سے بازارِ حصص میں زبردست مندی چھا گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2006 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ 1 لاکھ 63 ہزار 924 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا تھا اور انڈیکس 779 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 65 ہزار 930 پر بند ہوا تھا، جسے آج کی شدید گراوٹ نے مکمل طور پر زائل کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر
22 October 2026
پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ
22 October 2026
بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید
22 October 2026
سونا اور چاندی مسلسل سستے: فی تولہ سونا 3000 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے کا ہو گیا
22 October 2026
کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک
22 October 2026
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد
22 October 2026
روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی
22 October 2026
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر
22 October 2026