پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد
Web Desk
22 October 2026
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کے ہنگامی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں اکثریتی اراکین نے علی امین گنڈاپور کو مرکزی مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ واضح کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر پارٹی کے صوبائی صدر ہیں اور عہدوں میں تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ اعلامیے میں سلمان اکرم راجہ کے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے بیان واپس لے کر معذرت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 11 اکتوبر کو صوبے میں نافذ کی جانے والی ایمرجنسی اور گورنر راج کو غیر آئینی اور سیاسی انتقام قرار دے کر مسترد کیا گیا، جبکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور ایک مؤثر احتجاجی لائحہ عمل دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ قبائلی و بندوبستی اضلاع میں نئے انتظامی ڈھانچے اور غیر منتخب نمائندوں کے مسلط کرنے کو بھی یکسر مسترد کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026