LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس 12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ عمانی سلطان کا 44 سال بعد برطانیہ کا پہلا دورہ، شاہ چارلس نے حدیث پڑھ کر سنائی پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید

Web Desk

22 October 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے اندرونی اختلافی بیانات کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ٹویٹ کو اؤٹ آف کنٹیکسٹ (سیاق و سباق سے ہٹ کر) لیا گیا۔ انہوں نے زور دیا کہ پارٹی معاملات پر بات کرتے ہوئے خبر کی تصدیق اور احتیاط لازمی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے خیبر پختونخوا کے اراکینِ اسمبلی کو عمران خان کا فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی ہی صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں اور ان کی جگہ کسی دوسری تبدیلی کا فیصلہ عمران خان کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنید اکبر ہی کے پی کے کے صوبائی صدر رہیں گے، تاہم ان کی غیر موجودگی میں آئین کے مطابق سینیئر وائس پریزیڈنٹ نور الحق قادری اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور جنرل سیکرٹری علی اصغر خان امور کی نگرانی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شکوک و شبہات ختم کرنے کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔