کاش اپنا گھر بچوں کے نام نہ کیا ہوتا، گلوکارہ ترنم ناز
Web Desk
26 January 2026
پاکستان کی معروف اور سینئر کلاسیکل و غزل گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی اپنے ہاتھ سے بنایا ہوا گھر بچوں کے نام منتقل کرنا تھا، جس پر اب انہیں شدید پچھتاوا ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترنم ناز نے بتایا کہ انہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے زمین خریدی اور شوق سے گھر تعمیر کروایا۔ اُس وقت ان کے بچے کم عمر تھے اور انہوں نے یہ سوچ کر جائیداد بچوں کے نام کر دی کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ گھر کس کے نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ جب بچے بڑے ہوئے اور شادی کے بعد اسی گھر میں اپنا حصہ طلب کرنے لگے تو انہیں احساس ہوا کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا۔ ترنم ناز کے مطابق اگر جائیداد ان کے اپنے نام ہوتی تو والدین کی حیثیت اور وقار مختلف ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تجربہ ان کے لیے ایک بڑا سبق ہے جس سے دیگر والدین کو بھی سیکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ ترنم ناز پاکستان کی نامور کلاسیکل و غزل گلوکارہ ہیں، جو استاد عاشق حسین کی شاگردہ رہ چکی ہیں۔ ان کی آواز میں لیجنڈری گلوکارہ مادام نور جہاں کی جھلک محسوس کی جاتی ہے، جبکہ حکومتِ پاکستان انہیں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نواز چکی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی گلوکار کرشناراج 75 برس کی عمر میں چل بسے، فلمی دنیا سوگوار
22 October 2026
جھانوی کپور کی نامناسب تصاویر بنانے پر پاپا رازیوں سے ملاقات
22 October 2026
جرمن گیمنگ انفلوئنسر مینوئل اوٹو 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
لاہور: جعلی نمبر پلیٹ کا استعمال، یوٹیوبر رجب بٹ کی لینڈ کروزر تھانے بند، مقدمہ درج
21 October 2026
’دی راک‘ کے نئے لک کے پیچھے کیا راز ہے؟ اداکار کی حالت دیکھ کر مداح حیران
21 October 2026
ٹائیگر شروف حملہ آوروں کا اصل ہدف نہیں تھے، تفتیش میں اہم انکشاف
21 October 2026
نکاح نامہ پڑھے بغیر شادی نہ کریں، ونیزہ احمد کا خواتین کو اہم مشورہ
21 October 2026