LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس 12 سال کی بچی کو بلیک میل کرنے پر 2 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا نئے انتظامی یونٹس اور 28 ویں آئینی ترمیم آذربائیجان کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام، 3 مسافر آف لوڈ

یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ ریئلٹی شو میں شرکت؟ اسپنر کا ردعمل آگیا

Web Desk

14 January 2026

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر یوزویندر چہل نے کرکٹ چھوڑ کر ریئلٹی ٹی وی شو میں شرکت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا اور بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یوزویندر چہل یکم فروری سے نشر ہونے والے بڑے بھارتی ریئلٹی شو ’دی 50‘ میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔ بعض خبروں میں یہ بھی کہا گیا کہ شو کے دوران چہل کی سابق اہلیہ دھناشری ورما سے دوبارہ ملاقات دکھائی جائے گی۔

ان افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے یوزویندر چہل نے واضح بیان جاری کیا کہ ان کا کسی بھی ریئلٹی شو سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت یا معاہدہ ہوا ہے۔ انہوں نے میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ بغیر تصدیق معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

یاد رہے کہ چہل اور دھناشری ورما کی 2024 میں طلاق ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی ذاتی زندگی مسلسل خبروں کا موضوع بنی رہی۔