LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کا سعودی وزارت دفاع، آرامکو اور دو بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ قومی اسمبلی میں حکومت غائب، پارلیمانی تقاریر کی سنسر شپ آئین کی خلاف ورزی ہے: محمود خان اچکزئی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا نا قابلِ قبول، گرفتار و مغوی رہنماؤں کی فوری بازیابی کی جائے: پی ٹی آئی 5 سال میں ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش خیبرپختونخوا: اپیکس کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا عزم ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے PRG میں تاریخی معاہدہ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو: سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ اور جنید اکبر کے پی کے صدر رہیں گے، تبدیلیوں کی تردید کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ: ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشت گرد ہلاک پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس: علی امین گنڈاپور مذاکراتی نمائندہ نامزد، گورنر راج مسترد روس پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے، ماسکو کی جانب 630 ڈرونز کی پرواز، تین افراد زخمی ٹرمپ کا ہنگاموں کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا احمقانہ ہے: فرانسیسی صدر پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.7 فیصد اور زرمبادلہ ذخائر 19.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئے: عالمی بینک رپورٹ ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی چیلنج: اسلام آباد ہائی کورٹ کا وفاق اور نیب کو نوٹس

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پیسے بٹورنے کے واقعات پر برہم

Web Desk

8 January 2026

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے عوام سے پیسے بٹورنے کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ نامعلوم عناصر ان کی تصاویر استعمال کر کے خود کو ان ظاہر کرتے ہیں اور خیرات و فلاحی کاموں کے نام پر لوگوں سے رقم طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر موجود متعدد اکاؤنٹس ان کے نہیں ہیں اور عوام ان کے جھانسے میں نہ آئیں۔

اداکارہ کے مطابق کچھ جعلی اکاؤنٹس مذہبی دنوں کے موقع پر غریبوں کی مدد کے نام پر چندہ مانگتے ہیں جبکہ بعض این جی او بنانے کا دعویٰ کر کے بیواؤں اور نادار افراد کیلئے رقم طلب کرتے ہیں۔ انہوں نے ان حرکات کو سستی اور گھٹیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر لوگوں کو بلیک میل بھی کر رہے ہیں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ اس مسئلے پر پہلے بھی آگاہی دے چکی ہیں، تاہم جعلی اکاؤنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر وہ کبھی کسی کی مدد کرتی ہیں تو ذاتی طور پر اور خاموشی سے کرتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوشل میڈیا کے ذریعے چندہ جمع نہیں کیا۔

اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی مشہور شخصیت کے نام سے پیسے مانگنے والے اکاؤنٹس پر اندھا اعتماد نہ کریں اور فراڈ سے ہوشیار رہیں۔