LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش

ٹیکس دہندگان کے اسٹیٹس سے متعلق ایف بی آر کی وضاحت

Web Desk

3 November 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے اسٹیٹس کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فعال یا غیر فعال ٹیکس دہندگان کا درجہ ٹیکس سال 2024 کے جمع شدہ گوشواروں کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔ ایف بی آر کے مطابق بعض میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس دہندگان کو فوراً غیر فعال قرار دیا گیا ہے، جو کہ درست نہیں۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ وہ ٹیکس دہندگان جنہوں نے بروقت یا سسٹم کے ذریعے مقررہ مدت میں توسیع کی درخواست جمع کروائی ہے، انہیں ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ (ATL) سے نہیں نکالا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے فعال ٹیکس دہندگان کی فہرست، ٹیکس سال 2024 کے گوشواروں کی بنیاد پر تیار کی جائے گی، جبکہ 15 نومبر 2025 تک گوشوارے جمع کرانے والے نئے فائلرز کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات پر سسٹم کے ذریعے توسیع کی درخواست دینے والوں کو خودکار طور پر 15 دن کی توسیع فراہم کر دی گئی ہے۔ انکم ٹیکس قوانین میں حالیہ ترامیم کے بعد دستی طور پر گوشوارے جمع کرانے کا طریقہ ختم کردیا گیا ہے، تاہم گزشتہ سال دستی فارم جمع کرانے والوں کو ای فائلنگ کے لیے ایک ماہ کی خصوصی مہلت دی جا رہی ہے۔

ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفسز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تمام ٹیکس دہندگان کی مکمل معاونت کریں تاکہ وہ باآسانی ای فائلنگ نظام میں منتقل ہوسکیں۔ مزید بتایا گیا کہ جو افراد مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہیں کرا سکے، وہ اب بھی 15 نومبر تک متعلقہ کمشنر کو وجوہات بتاکر آن لائن توسیع کی درخواست دے سکتے ہیں۔

بیان کے آخر میں ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ادارہ ٹیکس دہندگان کی سہولت، شفافیت اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ٹیکس کمپلائنس کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام مستند فائلرز اپنا فعال اسٹیٹس برقرار رکھ سکیں۔