ٹک ٹاکر شمسو قتل کیس کا ڈراپ سین، والد، بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار
Web Desk
22 August 2026
راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں سوشل میڈیا پر معروف ٹک ٹاکر شمسو بی بی (عائشہ گلامنہ) کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد، حقیقی بھائی اور چچا زاد بھائیوں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کروایا گیا، جبکہ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ڈھونگ بھی رچایا۔
ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر بننے والی ٹیموں نے 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تفتیش کی، جس دوران مقتولہ کے والد فضل اور بھائی بشیر نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے قتل کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کا اعتراف کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس اور سائنسی شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کر کے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
جکارتا میں پاکسان کی آئی ٹی انڈسٹری کا ڈنکا: “ایشین اوسیانین ایوارڈز” میں 11 عالمی اعزازات اپنے نام کر لیے
8 October 2026
جاوید ہاشمی کا گھر کے محاصرے کا دعویٰ: “تمام رکاوٹیں توڑ کر چونگی نمبر 9 ملتان پہنچوں گا
8 October 2026
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی: KSE-100 انڈیکس 1138 پوائنٹس گر گیا
8 October 2026
سرحد پار سے آنے والی آلودہ ہوا سموگ کا سبب، یکطرفہ نہیں علاقائی اپروچ کی ضرورت ہے: مریم اورنگزیب
8 October 2026
ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے: فی تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا
8 October 2026
حکومت نے اچانک مذاکراتی میز پر دہشت گردی کا ایجنڈا رکھا، ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کی گئیں: راجہ ناصر عباس
8 October 2026
خیبرپختونخوا کو حکومت کی نااہلی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے: بلال اظہر کیانی
8 October 2026
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
8 October 2026