LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش جوابی کارروائی میں امریکی فوج کے ایم کیو نائن ڈرون کو نشانہ بنایا گیا: پاسداران انقلاب ایرانی پارلیمنٹ سپیکر کی شہریوں سے پٹرول کی کھپت کم کرنے کی اپیل بشارالاسد دور کے خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق اہم سوالات حل ہوگئے: آئی اے ای اے جرمنی کا لیپزگ ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں روس کے ملوث ہونے کا الزام روس کے یوکرین میں فضائی حملے، ایک بھارتی سمیت 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ایران کے جوابی حملے، اردن میں امریکی اڈے کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ امریکا کا ایران پر پھر حملہ، شادی کی تقریب پر بمباری، 4 افراد شہید، 30 سے زائد زخمی

سلمان خان کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم،”بجرنگی بھائی جان 2″ کی چہ مگوئیاں

Web Desk

3 November 2025

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اداکار نے اپنی دو شرٹ لیس تصاویر شیئر کیں، جنہیں دیکھ کر مداحوں میں ہلچل مچ گئی۔ تصاویر کے ساتھ سلمان نے دلچسپ کیپشن لکھا: کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے۔  یہ بغیر چھوڑے ہے۔

یہ کیپشن نہ صرف سلمان خان کے فٹنس اور لائف اسٹائل کے فلسفے کو بیان کرتا ہے بلکہ اس نے مداحوں کو ان کے بدلتے انداز، ڈسپلن اور ممکنہ نئے پروجیکٹس کے بارے میں سوچنے پر بھی مجبور کر دیا۔ تصاویر میں سلمان دھوپ میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، بال جیل سے سیٹ ہیں اور پسینے سے جسم چمک رہا ہے ، جو ان کی تین دہائیوں کے بعد بھی مضبوط فٹنس اور انتھک محنت کا ثبوت ہے۔

ادھر فلمی دنیا میں یہ خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں کہ سلمان خان ممکنہ طور پر ہدایت کار کبیر خان کے ساتھ “بجرنگی بھائی جان 2” کے لیے ایک بار پھر ہاتھ ملا سکتے ہیں۔ 2015 میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم نہ صرف بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی بلکہ اسے انسانیت، امن اور محبت کی علامت بھی قرار دیا گیا تھا۔ اگر یہ جوڑی دوبارہ اکٹھی ہوتی ہے تو اسے حالیہ برسوں کی سب سے بڑی فلمی واپسی تصور کیا جا رہا ہے۔

مداح اب بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے ہیں کہ سلمان خان اپنی نئی فلم اور “بجرنگی بھائی جان 2” سے متعلق کوئی باقاعدہ اعلان کب کرتے ہیں۔