کرینہ کپور اور پرتھوی راج سوکمارن کی ’دائرہ‘ کے ٹریلر نے دھوم مچادی
Web Desk
31 August 2026
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور مالیاالم اسٹار پرتھوی راج سوکمارن کی نئی کرائم تھرلر فلم ‘دائرہ’ (Daayra) کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کرینہ کپور ڈی سی پی اجونی کوہلی جبکہ پرتھوی راج ڈی سی پی رمن کمار کے روپ میں نظر آئیں گے۔ 2 منٹ 19 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے اندوہناک حادثے اور ملزم کے پولیس انکاؤنٹر کے بعد دونوں افسران کو انصاف اور قانون کی اخلاقی الجھنوں سے نبرد آزما دکھایا گیا ہے۔ جنگلی پکچرز اور پین اسٹوڈیوز کے تحت تیار کردہ یہ فلم 18 ستمبر 2026ء کو سينما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
کپل شرما ’’دی گریٹ انڈین کپل شو‘‘ کے پانچویں سیزن کے ساتھ واپس آگئے
26 September 2026
امیتابھ بچن کی شاہ رخ خان کی مشکلات کا سامنا کرنے، آگے بڑھنے کی تعریف
26 September 2026
دانش تیمور کی جذباتی منظر میں اداکاری پر مداحوں کا طنز، ویڈیو وائرل
26 September 2026
ربیقہ خان کی پری برتھ ڈے پارٹی، اب کتنے سال کی ہو گئیں؟
25 September 2026
دولت میں 2500 کروڑ روپے کی کمی کے باوجود شاہ رخ بھارت کے امیر ترین اداکار
25 September 2026
نیویارک: اسرائیل کیخلاف مظاہرے پر امریکی اداکارہ گرفتار
25 September 2026
سینئر اداکار راشد محمود کی بیروزگاری کی ویڈیو پر عظمیٰ بخاری نے ملاقات کیلئے بلالیا
24 September 2026
بالی وڈ کے سینئر اداکار مشتاق خان انتقال کرگئے
24 September 2026