LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا

امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش

Web Desk

2 September 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نئی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت والدین کو اپنے بچوں کے امریکی پاسپورٹ کے لیے درخواست دیتے وقت اپنی امریکی شہریت یا قانون کے مطابق امیگریشن کی حیثیت کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کی پیدائشی شہریت (Birthright Citizenship) کو محدود کرنے اور ’برتھ ٹورازم‘ کے خلاف کارروائی کے لیے جاری کردہ 6 اگست کے صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ امریکی شہریت کا تحفظ چاہتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاسپورٹ کے اجرأ کا عمل انہی معیارات کا عکاس ہو۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ پیدائشی شہریت کو محدود کرنے کی ایسی ہی ایک کوشش کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے