پاسداران انقلاب کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں پر مشتبہ گاڑی چڑھ گئی، 4 افراد جاں بحق
Web Desk
2 September 2026
ایران کے شہر مشہد کے علاقے اقبال لاہوری میں پاسدارانِ انقلاب اور بسیج فورس کے حامیوں کے ایک مظاہرے کے دوران مشتبہ گاڑی ہجوم پر چڑھنے سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی اچانک مظاہرین کے ہجوم میں جا گھسی۔ واقعے کے فوری بعد زخمیوں کو علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گاڑی دانستہ طور پر ہجوم پر چڑھائی گئی یا یہ کوئی حادثہ تھا، اور نہ ہی ڈرائیور کی شناخت یا واقعہ کے پیچھے موجود وجوہات سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں
متعلقہ عنوانات
یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات
2 September 2026
ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن
2 September 2026
نیپال میں تباہ کن سیلاب: ہلاکتیں 1050 تک پہنچ گئیں، 4 ہزار افراد تاحال لاپتہ
2 September 2026
امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش
2 September 2026
امریکی، روسی اور چینی صدور کی ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر ملاقات متوقع
2 September 2026
امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا
2 September 2026
اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ
2 September 2026
روس کی یوکرین کو تنازع کے حل کیلئے ٹھوس مذاکرات کی پیشکش
2 September 2026