اسلام آباد کے مائنڈ ریہیب سنٹر میں مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق
Web Desk
13 July 2026
وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں واقع ‘مائنڈ ریہیب سنٹر’ (منشیات و نفسیاتی امراض کی بحالی کے مرکز) میں مبینہ بدترین تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔ واقعے کا انکشاف ہونے کے بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے مقتول کے ورثاء کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتول کے والد (مدعی مقدمہ) نے اپنے موقف میں بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو رواں سال جون میں بحالی کے لیے مذکورہ سینٹر میں داخل کرایا تھا، تاہم انتظامیہ کی جانب سے انہیں ایک ماہ تک اپنے بچے سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
مقدمے کے متن کے مطابق 9 جولائی کو ریہیب سنٹر کی انتظامیہ نے اہل خانہ کو فون پر اطلاع دی کہ ان کے بیٹے کو ڈینگی بخار ہو گیا ہے، لیکن جب والدین گھبرائے ہوئے سینٹر پہنچے تو وہاں ان کا بیٹا مردہ حالت میں پایا گیا۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ نوجوان کی لاش اور جسم پر واضح طور پر تشدد کے شدید نشانات موجود ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد مائنڈ ریہیب سنٹر کا تمام عملہ مرکز کو تالے لگا کر فرار ہو گیا ہے جبکہ سینٹر کے مالک ڈاکٹر حمزہ بھی منظرِ عام سے غائب ہیں۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
کراچی: سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026