کراچی: سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
Web Desk
19 August 2026
کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ سے ایک گاڑی کے اندر سے دو افراد کی چند روز پرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق لاشیں اپارٹمنٹ کے ایک بند گیراج کے اندر کھڑی ‘سوزوکی کلٹس’ کار سے برآمد ہوئیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کی عمریں 21 سے 34 سال کے درمیان ہیں اور لاشیں بظاہر دو روز پرانی معلوم ہوتی ہیں جن کی حالت انتہائی خراب ہو چکی تھی۔ متوفین میں سے ایک کی شناخت اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کیماڑی کے علاقے گلشنِ سکندر آباد کا رہائشی تھا۔ اسد اللہ پیشے کے اعتبار سے مکینک تھا اور اپارٹمنٹ میں مقیم ایک فیملی کے پاس بطور ڈرائیور بھی ملازمت کرتا تھا، جبکہ دوسرے شخص کی شناخت کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ گیراج کا شٹر بند تھا اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گاڑی سٹارٹ رہنے کی وجہ سے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس بھر گئی، جو دونوں افراد کی موت کا سبب بنی۔ پولیس کو گاڑی کے باہر سے ایک شخص کی چپلیں بھی ملی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کرائم سین یونٹ نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی (CCTV) کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026
پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع
19 August 2026
گوگل کا پاکستان میں مقامی دفتر ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم پیشرفت ہے، شزا فاطمہ
19 August 2026