LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا یورپی یونین کا روس کیخلاف 22واں پابندی پیکیج، 1500 سے زائد افراد اور کمپنیاں نشانے پر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک آبنائے ہرمز میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پاسداران انقلاب ایران میں مہنگائی اور افراطِ زر سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، وزیر خزانہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم عرب لیگ اور اقوام متحدہ کا سعودیہ میں حوثی حملے فوری روکنے کا مطالبہ ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار

Web Desk

19 August 2026

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب یومِ آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے قومی پرچم اور جھنڈیوں کے سٹال پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کرنے والے 3 دہشت گردوں کو پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے مقتول کو اس کی بیوی اور بچوں کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔ مقتول کورنگی کا رہائشی تھا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو 18 اگست کے روز کورنگی کازوے ندی کے قریب سے گرفتار کیا، جن کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف چار الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ بیرونِ ملک مقیم ایک دہشت گرد نے ملزمان کو یومِ آزادی کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ واقعے میں دہشت گرد سجاد ملاح نے ریکی کی تھی، جس کے بعد ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں کام کرتے ہیں اور ان کا مقصد قومی تہواروں کے موقع پر خوف و ہراس پھیلانا تھا۔

اس موقع پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جبکہ 4 مارے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 900 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے بعد شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں 78 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔