LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان جنگ کے دوران امریکا نے مذاکرات کی درخواست کی: ایرانی وزیر خارجہ بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد نئے ٹیرف روکنے کا اعلان ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکا کے سامنے مطالبات رکھ دیئے ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ میں آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم ترین محاذ بن گیا: میڈیا رپورٹ خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے، محسن رضائی پاکستان کا اہم فیصلہ: بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں 24 ستمبر 2026 تک توسیع روس کے یوکرین کے شمال مشرقی علاقے میں میزائل حملے، 10 افراد ہلاک، 18 زخمی

دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کا وقت آگیا، دباؤ بڑھا کر امریکا رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا: ایران

Web Desk

19 August 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر فوجی کارروائی کے ذریعے سفارتکاری کی تکمیل کا وقت آ گیا ہے اور ایران پر بڑھائے جانے والے دباؤ کے ذریعے امریکہ وہ رعایتیں ہرگز حاصل نہیں کر سکتا جو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں تھیں۔

اپنے تندوتیز بیان میں باقر قالیباف نے امریکی انتظامیہ کے نمائندوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہیگسیتھ اور بیسنٹ اپنی حد سے تجاوز کر کے بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ “مسخروں کی ٹیم کوئی کرشمہ نہیں دکھا سکتی، اس انتظار کو ختم کر دینا چاہیے کہ کوئی جادوگر ٹوپی سے خرگوش نکال کر اس بحران کو راتوں رات ختم کر دے گا۔”

آبنائے ہرمز کی بندش پر ایرانی موقف کو دہراتے ہوئے سپیکر پارلیمنٹ نے واضح کیا کہ جب تک ایران کی بحری ناکہ بندی ختم نہیں کی جاتی، آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا۔ انہوں نے مزید شرائط عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی تیل پر عائد پابندیاں اٹھانے، منجمد اثاثے واگزار کرنے اور ایران کے خلاف تمام فوجی آپریشنز کی مکمل بندش تک یہ سٹریٹیجک آبی گزرگاہ بند رہے گی۔

محمد باقر قالیباف کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سطح پر وعدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کا اب صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عملی ردعمل سے جواب دیا جائے گا اور فوجی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال کے بعد ہی سفارتی حل تلاش کیا جائے گا۔