LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق رپورٹ انتہائی تشویشناک ہے: سہیل آفریدی ٹرمپ نے عمان کو آبنائے ہرمز میں مداخلت پر حملے کی دھمکی دیدی چیف جسٹس سے انگلینڈ اینڈ ویلز ہائی کورٹ کے جج جسٹس کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت ملے گی: رانا ثناء اللہ وفاقی آئینی عدالت کا کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں بڑا فیصلہ بلوچستان ہائیکورٹ نے زیارت پولیس حملہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کر دیا پاکستان اور قطرموجودہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کی صحت اور جیل ملاقاتوں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل پشاور ہائیکورٹ کے 4 مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ

ایکس نے واٹس ایپ جیسا نیا میسجنگ فیچر متعارف کرادیا

Web Desk

17 November 2025

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس نے اپنے صارفین کے لیے نیا میسجنگ فیچر ’کن ورس‘ متعارف کرادیا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ اور سگنل کی طرز کا ہے، کیونکہ اس میں میسج کا ترجمہ، فائل شیئرنگ، اور ایک بار دیکھنے کے بعد پیغام یا ویڈیو غائب ہونے جیسی سہولیات شامل ہیں۔

ایکس کے مطابق نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں کو ٹیکسٹ، آڈیو پیغامات، ویڈیو کالز بھیج سکیں گے اور بھیجے گئے پیغام کو ڈیلیٹ یا ترمیم کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔ صارفین کے تحفظ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور متعدد پرائیویسی فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ فیچر پہلے مرحلے میں iOS صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، جبکہ جلد ہی اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ iOS صارفین کے لیے وائس میمو فیچر بھی متعارف کرایا جائے گا، جس سے مختصر آڈیو پیغامات بھیجنا ممکن ہوگا۔

کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں کچھ صارفین کو معمولی پریشانیوں کا سامنا ہوسکتا ہے، تاہم ان مسائل کو حل کرنے کے لیے سیکیورٹی فیچرز پر کام جاری ہے۔