Web Desk
5 July 2026
ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز میں ایک بہت بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں دفاعی چیمپئن اور پولینڈ کی مایہ ناز کھلاڑی ایگا شواٹک تیسرے راؤنڈ میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن کو مات دی اور پری کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔
ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 32 میں، نمبر تھری سیڈڈ ایگا شواٹک کے خلاف فلپائن کی الیگزینڈرا ایلا نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ انہوں نے پہلا سیٹ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر 9 کے مقابلے 11 پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی ایلا کا پلہ بھاری رہا اور انہوں نے شواٹک کو 6-2 سے یکطرفہ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔
دوسری جانب، مینز سنگلز کے مقابلے میں آسٹریلیا کے نمبر 5 سیڈڈ کھلاڑی ایلکس ڈی مینووار نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ایک سخت مقابلے کے بعد اپنے امریکی حریف زیچری کو 6-2، 5-7، 6-2 اور 6-4 سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026