LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب

ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

Web Desk

23 November 2026

امریکا کی ڈیلٹا ایئر لائنز کے اہم کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے اٹلانٹا ایئرپورٹ سمیت ملک کے کئی دیگر ہوائی اڈوں پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا ہے۔

ایک روز کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کی 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، جو کمپنی کی مجموعی پروازوں کا تقریباً 50 فیصد بنتی ہیں، جبکہ اٹلانٹا ایئرپورٹ پر سینکڑوں پروازیں متاثر ہوئیں اور پروازوں میں اوسطاً تقریباً 57 منٹ کی تاخیر ریکارڈ کی گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیاروں کے وزن اور توازن کا حساب لگانے والا خودکار کمپیوٹر سسٹم بند ہونے کے باعث پروازوں کی تیاری اور روانگی کا عمل متاثر ہوا۔

ابتدائی طور پر ڈیلٹا ایئر لائنز کی درخواست پر اٹلانٹا سے روانہ ہونے والی پروازوں کے لیے گراؤنڈ سٹاپ نافذ کیا گیا، جس کے تحت طیاروں کی روانگی عارضی طور پر روک دی گئی، جبکہ بعد ازاں اس تکنیکی خرابی کے اثرات امریکا کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی دیکھے گئے، جہاں پروازوں کے اوقات متاثر ہوئے۔

کمپیوٹر سسٹم میں خرابی کے باعث مسافروں کو طویل انتظار اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ پروازوں کی تاخیر نے ایئرپورٹس پر معمول کی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا۔