پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
Web Desk
23 November 2026
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز کے سلسلے میں روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔
روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کا پہلا خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہو گا، جو پاکستان کی خلائی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ خلائی مشن کے لیے دو پاکستانی خلا نوردوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ حتمی خلا نورد کا انتخاب پرواز سے قبل کیا جائے گا، اور وفاقی وزیر کل دونوں تربیت یافتہ خلا نوردوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
دوسری جانب پروفیسر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز پاک چین فولادی دوستی کی ایک نئی علامت بنے گی، اور یہ پاکستان کی ایسی تاریخی اڑان ہے جو ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو خلا تک لے جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار
23 November 2026
یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
23 November 2026
معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026