LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار

یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Web Desk

23 November 2026

یوکرین میں دو روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیف کے علاقے ڈائمر میں روسی ڈرون حملے کے باعث پانچ منزلہ رہائشی عمارت تباہ ہو گئی، جس کے ملبے سے امدادی کارکنوں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لیں، جبکہ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دوسرا حملہ ویشنویے کے علاقے میں ایک گروسری اسٹور پر کیا گیا، جہاں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے، اور دونوں حملوں کے بعد متاثرہ مقامات پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی حملوں کے نتیجے میں رہائشی عمارت اور دکان کو پہنچنے والے نقصان کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق ابتدائی اطلاعات ہی سامنے آئی ہیں۔