LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

ومبلڈن: سنر نے جوکووچ کا 25ویں گرینڈ سلیم کا خواب توڑ دیا

Web Desk

11 July 2026

ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن یانک سنر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کے تجربہ کار ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اطالوی ٹینس اسٹار یانک سنر نے پورے میچ میں جوکووچ پر اپنا دباؤ برقرار رکھا اور یہ مقابلہ 4-6، 4-6 اور 4-6 سے اپنے نام کیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی 39 سالہ نوواک جوکووچ کا ریکارڈ 25واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔ جوکووچ پورے میچ میں سنر کے جارحانہ کھیل کا مؤثر جواب نہ دے سکے، جبکہ سنر نے 16 ایسز کی مدد سے اپنی سروس پر مکمل برتری قائم رکھی اور پہلی سروس پر صرف چھ پوائنٹس گنوائے۔

دوسری جانب، ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ جرمنی کے الیگزینڈر زویریف نے برطانوی وائلڈ کارڈ انٹری آرتھر فیری کی شاندار مہم کا خاتمہ کرتے ہوئے 0-7(6)، 2-6 اور 4-6 سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس تاریخی فتح کے بعد الیگزینڈر زویریف 1995 میں بورس بیکر کے بعد ومبلڈن مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے جرمن کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اب اتوار کو ہونے والے فائنل معرکے میں یانک سنر اپنے کیریئر کے پانچویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گے، جبکہ زویریف فرنچ اوپن کے بعد مسلسل دوسرا بڑا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔